ًکوئٹہ، جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملک میں سماجی اور معاشی استحکام آسکتا ہے، خیر بخش بلوچ

جمعرات 18 جولائی 2019 22:35

۵کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملک میں سماجی اور معاشی استحکام آسکتا ہے جمہور کی حکمرانی شفاف انتخابات اور آزاد الیکشن کمیشن سے ممکن ہوتی ہے 2018ء کے دھاندلی زدہ انتخابات ‘ سلیکٹڈ حکومت بنانے اور سیاسی انتقام کے خلاف آل پارٹیز اپوزیشن کی جانب سے ملک بھر میں 25 جولائی کو یوم سیاہ اور احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا کوئٹہ کے جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں تسلسل سے آمریت نے اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنادیا ہے اور یہی اسٹیبلشمنٹ اپنے مخصوص ایجنڈے پر کاربند ہوتے ہوئے حکمرانی چاہتی ہے جمہوریت کے خلاف برسرپیکار قوتوں نے ہمیشہ جمہوری عمل کو روکنے جمہوری جماعتوں کو بزور طاقت زیر کرنے کی پالیسی کو جاری رکھا جس کی وجہ ملک خارجی ‘ داخلی اور اقتصادی طورپر مستحکم نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نواز جماعتوں کو کامیاب کرایا گیا اور تاریخ کی بدترین دھاندلی کی شکل منظر آیا واحد انتخابات ہے جن کو تمام جماعتوں نے دھاندلی زدہ قرار دیا لیکن پھر طاقتور اسٹیبلشمنٹ نے مخصوص طریقے سے وفاداریاں تبدیل کراتے ہوئے حکومت کی تشکیل کیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے ٹیکسوں کی بھرمار ہے آئی ایم ایف سے بجٹ بنایا معیشت روز بروز گررہی ہے دوسری حکومت نے احتساب کے نام پر سیاسی انتقام شروع کیا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور سیاسی انتقام کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے 25 جولائی کو دھاندلی زدہ انتخابات کی بدولت یوم سیاہ سے مشروط کیا ہے اور اس 25 جولائی کو چاروں صوبائی حکومت کے ہیڈکوارٹرز میں یوم سیاہ اور احتجاججی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا کوئٹہ میں بھی یوم سیاہ اور احتجاجی جلسہ عام ہوگا جس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے عوام سے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل ہے ۔