Live Updates

وزیراعظم کی ہدایت پر ان کے دیرینہ دوست اور تحریک انصاف کے بانی رہنما کیخلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کر دیا گیا

حکمراں جماعت نے پارٹی کے سابق صدر اکبر ایس بابر کے خلاف 5 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، بانی رہنما پر عمران خان اور عارف علوی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جولائی 2019 23:16

وزیراعظم کی ہدایت پر ان کے دیرینہ دوست اور تحریک انصاف کے بانی رہنما ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2019ء) وزیراعظم کی ہدایت پر ان کے دیرینہ دوست اور تحریک انصاف کے بانی رہنما کیخلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کر دیا گیا، حکمراں جماعت نے پارٹی کے سابق صدر اکبر ایس بابر کے خلاف 5 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، بانی رہنما پر عمران خان اور عارف علوی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اورپارٹی پر الزامات لگانے پر بانی رکن اکبر ایس بابرکے خلاف5ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹرعارف علوی کی طرف سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں دائر دعوی میں کہا گیا ہے کہ پہلے 2017میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں دعویٰ دائر کیا گیا تھا تاہم اس وقت ناکافی ثبوتوں کی بناپر کیس واپس لے لیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

 اس کے بعد اکبرایس بابرکی جانب سے پارٹی پالیسیوں پر بے جاتنقید کی گئی اور ہرزہ سرائی بھی کی گئی، جس کے باعث اب ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں ہتک عزت اور 5ارب روپے ہرجانہ کا دوبارہ دعویٰ دائر کر دیا گیا ہے۔ بانی رکن کی فیس بک اورسوشل میڈیا پر جاری مہم سے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی ساکھ کو بے حد نقصان پہنچا ہے۔

 اس لیے عدالت ان کیخلاف کاروائی میں عمل میں لائے۔ واضح رہے کہ اکبرایس بابرنے نومبر2014میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اس وقت کے پارٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعارف علوی سمیت دیگر رہنمائوں پر پارٹی فنڈزمیں مبینہ خوردبرد، فارن فنڈنگ سمیت دیگر الزامات لگاتے ہوئے کیس کیاتھا۔ تاہم اکر ایس بابر کو اس کیس میں کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہو پائی تھی۔ اس دوران اکبر ایس بابر نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی قیادت کو مسلسل ہدف تنقید بنایا ہوا ہے۔ اب اسی باعث تحریک انصاف نے ان کیخلاف عدالت میں کیس دائر کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات