نجی ٹیکسی ایپ’اوبر‘ نے مسافر خاتون کو 15لاکھ 45ہزار کا کرائے کا بل بھج دیا

اوبرنے خاتون کو 96.72ڈالر کا بل بھیجنے کی بجائے 9672ڈالر کا بل بھیج دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 19 جولائی 2019 00:13

نجی ٹیکسی ایپ’اوبر‘ نے مسافر خاتون کو 15لاکھ 45ہزار کا کرائے کا بل بھج ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18جولائی 2019ء) نجی ٹیکسی ایپ’اوبر‘ نے مسافر خاتون کو 15لاکھ 45ہزار کا کرائے کا بل بھج دیا۔ تفصیلات کے مطاب امریکہ میں ایک شخص نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ اس کی اہلیہ نے اوبر پر سفر کیا جس کا کرایہ ایپ میں پہلے 96.72ڈالر دکھایا گیا تھا لیکن جب اس کی اہلیہ اپنی منزل پر پہنچی تو اسے 100 فیصد زیادہ بل بھیج دیا گیا۔

ایرون ہیمل مین نامی شخص نے بتایا ہے کہ اس کے پاس اوبر کمپنی سے رابطہ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا اس لیے اس نے ٹویٹر کے ذریعے یہ ہیغام پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ اس کے بعد کچھ اور لوگوں نے بھی زیادہ کرایہ آنے کی شکایت کی۔ اوبر انتظامیہ نے اب بتایا ہے کہ ایسا ایپ کی کسی خرابی کی وجہ سے ہوا تھا اور دوبارہ ایسا نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

اوبر انتظامیہ نے بتایا کہ مسافر پریشان نہ ہوں اگر کسی کو زیادہ کرائے کا بل بھی آ جائے تو وہ پریشان نہ ہوں ان کے اکاؤنٹ سے اتنے ہی پیسے کاٹے جائیں گی جتنے سفر شروع ہونے سے پہلے ایپ کی جانب سے بتائے جائیں گے۔ اس سے پہلے پاکستان میں بھی اوبر کے ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ٹیکسی سروس اوبرنے کلٹس گاڑی کو ''گو'' سے ''منی'' گٹیگری میں شامل کیا اور اوبر کے اس اقدام سےڈرائیور غصے کا شکار ہو گئے۔

ڈرائیورز کا دعویٰ تھا کہ اس اقدام سے انہیں مالی طور پر کافی نقصان پہنچا ہے۔ ڈرائیورز کو کمپنی کی جانب سے ایک پیغام میں آگاہ کیا گیا تھا کہ بہت سے وجوہات کی بنا پر 2017ء اور اس کے بعد کی گاڑیوں کو چھوڑ کر تمام کلٹس گاڑیاں گو سے منی کٹیگری میں شامل کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے متعدد اوبر ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ کمپنی کے اس فیصلے نے ہمیں حیران کردیا۔ دوسری جانب کمپنی کے اس فیصلے پر اوبر کے ترجمان نے کہا کہ یہ صارفین کی رائے پر مبنی ہے، کمپنی اپنی منی پروڈکٹ کو صارفین کے لیے قابل اطمینان بنانا چاہتی ہے.