ایک ہاتھ پر مہندی اور دوسرے ہاتھ میں بندوق، پاکستانی خاتون پولیس اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی خواتین تمام تر خطرات اور خدشات کے باوجود سیکورٹی فورسز کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے لگیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جولائی 2019 00:15

ایک ہاتھ پر مہندی اور دوسرے ہاتھ میں بندوق، پاکستانی خاتون پولیس اہلکار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2019ء) ایک ہاتھ پر مہندی اور دوسرے ہاتھ میں بندوق، پاکستانی خاتون پولیس اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، پاکستانی خواتین تمام تر خطرات اور خدشات کے باوجود سیکورٹی فورسز کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پولیس کی ایک خاتون اہلکار کی تصویر کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے ہوئے ہیں۔

پاکستان کے صوبے پنجاب کی خواتین پولیس کی اہلکار کے ایک ہاتھ میں مہندی لگی ہے، جبکہ دوسرے ہاتھ میں اس اہلکار نے بندوق تھام رکھی ہے۔ گمان کیا جا رہا ہے کہ خاتون کی حال ہی میں شادی ہوئی ہو گی، تاہم اس کے باوجود وہ اپنے فرائض کی ادائیگی سے غافل نہیں ہوئی۔ خاتون کے ہاتھوں پر مہندی کا رنگ ابھی بھی تازہ ہے اور وہ اس کے باوجود بندوق تھام کر اپنی ڈیوٹی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر نے سوشل میڈیا پر غیر ملکیوں کی نظر میں بھی پاکستان کا امیج بہتر کرنے میں مدد دی ہے۔ غیر ملکیوں کا کہنا ہے کہ اس تصویر نے ہمیں بتایا ہے کہ پاکستان میں خواتین اپنے لیے کسی بھی شعبے کی نوکری کا انتخاب کرنے کیلئے آزاد ہیں۔ جبکہ پاکستان میں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین بھی بڑھ چڑھ کر اپنی ذمے داریاں نبھاتی ہیں۔ پاکستان خواتین بھی سخت سے سخت چیلنجز کا سامنا کرنے اور کسی بھی مشکل سے مشکل شعبے کو اختیار کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہیں۔

جبکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے خاتون پولیس اہلکار کی اس تصویر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستانیوں کیلئے فخر کا باعث قرار دیا ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ پاکستان میں پولیس کے شعبہ میں ہمیشہ سے خواتین کی بھرتی بھی کی جاتی تھی، تاہم اب پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز میں کمانڈو فورس کیلئے بھی خواتین اہلکاروں کی بھرتیاں کی جاتی ہیں۔