نواز شریف جنرل جیلانی کے دفتر میں لوگوں کو جوس پلانے کا کام کرتے تھے

سینئیر تجزیہ کار طاہر ملک کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جولائی 2019 11:10

نواز شریف جنرل جیلانی کے دفتر میں لوگوں کو جوس پلانے کا کام کرتے تھے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جولائی 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف جنرل جیلانی کے دفتر میں لوگوں کو جوس پلانے کا کام کرتے تھے۔ یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار طاہر ملک نے کیا۔ طاہر ملک کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق کے زمانے میں ایک وزیر تجارت زاہد حامد صاحب تھے، میں نے اُن کا ایک انٹرویو سنا وہ انتہائی تکلیف دہ انٹرویو تھا۔

اُن نے ایک بندے نے پوچھا کہ کیا آپ نواز شریف کو جانتے ہیں؟ تو انہوں نے پہلا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میں گورنر ہاؤس میں بیٹھا تھا ، اُس وقت گورنر پنجاب جنرل جیلانی تھے۔ زاہد حامد نے کہا کہ میں نے گورنر ہاؤس میں کہا کہ میں نے انار کا جوس پینا ہے۔ میری یہ بات سُن کر جنرل صاحب نے کہا کہ یار ایک جوس بھیجنا، تو ایک خوش شکل لڑکا تھا جو جوس لے کر آیا۔

(جاری ہے)

میں نے دریافت کیا کہ یہ کون ہے جس پر انہوں نے مجھے جواب دیا کہ یہ نواز شریف ہے۔ طاہر ملک نے کہا کہ اس طرح جب ایسی مشینوں سے لیڈر بنائے جائیں گے تو پھر نواز شریف ایسا ہی نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہی میرا دکھ ہے کہ ہم اپنے ملک میں سیاستدان کیسے بناتے ہیں۔ مجھے یہ بتائیں کہ بھٹو کہاں سے نکلا ہے؟ انہوں نے کہاکہ پاکسان میں کسی ایک ایسے سیاستدان کا نام بتا دیں جو سیاسی طور پر پیدا ہوا ہے۔

جس کا تعلق صرف سیاست سے ہے۔ طاہر ملک نے کہا کہ جنرل جیلانی کے پاس جو لڑکا جوس لے کر آیا وہ نواز شریف ہی تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کی سیاست میں انٹری کے لیے جنرل جیلانی کے پاس ویٹر کا کام تھا وہ تک کیا ہے۔ اور لوگوں کو جوس لا لا کر پلاتے تھے۔ پروگرام میں موجود سعید قاضی نے کہا کہ اسی گورنر ہاؤس میں ایک مرتبہ جنرل جیلانی نے گورنر ہاؤس کے ایک بیرے کے سر سے پگ اُتار کر میاں صاحب کے سر پر رکھی تھی اور کہا تھا کہ یہ پنجاب کی پگ ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: