ہالی ووڈ فلم’ ’دی لائن کنگ‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

جمعہ 19 جولائی 2019 12:30

ہالی ووڈ فلم’ ’دی لائن کنگ‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) ڈزنی اسٹوڈیوز کی نئی لائیو ایکشن اینی میٹڈ ایڈونچر فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی۔1994ء میں ریلیز ہونیوالی بلاک بسٹر فلم’’ دی لائن کنگ ‘‘ایک بار پھر سے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آگئی۔

(جاری ہے)

ہدایتکارجان فیوریو کی اس دلچسپ فلم کی کہانی افریقہ کے سمبھا نامی ایک ایسے ننھے شیر کے گرد گھومتی ہے جو اپنا پرائیڈ واپس لینے کے لئے مستقبل میں جنگل میں ہونے والی بغاوت کو نہ صرف کچلے گا بلکہ دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جنگل کے بادشاہ کی حیثیت سے انتظام سنبھال لے گا۔

کیرن گلکرسٹ، جیفرے سلور اور جان فیوریو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی ووڈ اداکار سیٹ روجن، بیونسے، جیمز ایرل، ڈونلڈ گلور، بلی ایچنر اور ایلفرے ووڈلڈ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ر یکارڈ کروائے گئے ہیں۔ڈرامہ، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور اس لائیو ایکشن فلم کو موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹودیوز کے تحت جمعہ کو19جولائی کو نمائش کے لئے پیش کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :