مریم نواز کے قافلے کو حادثہ

ڈرائیور نے اچانک گاڑی چلائی تو جاوید عباسی سمیت کئی کارکن نیچے گر گئے، جاوید عباسی زخمی،ایک ن لیگی کارکن بےہوش ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جولائی 2019 11:40

مریم نواز کے قافلے کو حادثہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جولائی 2019ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے قافلے کو حادثہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے قافلے میں سابق سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی گر کر زخمی ہو گئے۔جاوید مرتضیٰ مریم نواز کے آگےایک گاڑی میں سوار تھے۔ڈرائیور نے اچانک گاڑی چلائی تو جاوید عباسی سمیت کئی کارکن نیچے گر گئے۔

مرتضیٰ عباسی گر کر زخمی بھی ہو گئے۔جب کہ ایک کارکن گر کر بے ہوش ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔خیال رہے آج مریم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست پر احتساب عدالت میںسماعت ہوئی۔مریم نواز بھی احستاب عدالت میں پیش ہوئیں۔ مریم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جج نے کہا کہ نیب بتائے کہ اس الزام پر مزید کیا چاہتے ہیں۔

دوران سماعت مریم نواز کو جج نے یہ بھی کہا کہ آپ اپنے وکیل کو بولنے دیں۔عدالت نے کہا کہ جب کبھی مرکزی اپیل پر فیصلہ آئے گا تو پھرعدالت دیکھے گی۔اس کے ساتھ ہی عدالتنے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کر دی ہے۔احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف درخواست ناقابلِسماعت قرار دے دی ہے۔ خیال رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جس پر تحریر تھا کہ " نواز شریف کو رہا کرو"۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے حال ہی میں ہونے والی گرفتاریوں پر رد عمل دیا اور کہا کہ ان کو شرم آنی چاہئیے۔ 126 دن یہاں اسلام آباد بلاک کر کے بیٹھنے والوں کو مریم نواز برداشت نہیں ہو رہی ۔ مریم نواز ابھی پہنچی نہیں اُس کا خوف پہلے ہی پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اتنا ہی خوف تھا تو کیوں سیلیکٹڈ ہوئے تھے ؟