بحر احمر میں جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، سربراہ عرب اتحاد

ہم اس مشن میں گذشتہ چند سال سے کامیابی کے ساتھ کام کر رہے ہیں،شہزادہ فہد بن ترکی

جمعہ 19 جولائی 2019 12:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) یمن میں آئینی حکومت کی معاونت کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد کے سربراہ شہزادہ فہد بن ترکی نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر عرب اتحاد بحر احمر میں چلنے والے بحری جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں شہزادہ فہد بن ترکی کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد بحر احمر سے گذرنے والے مال بردار جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ہم اس مشن میں گذشتہ چند سال سے کامیابی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ عرب اتحاد نے ماضی میں بھی بحر احمر میں حوثی ملیشیا کے بحری جہازوں پرحملے نام بنائے۔ اس دوران ترکی اور سعودی عرب کے جہازوں کے ساتھ بھی حادثات پیش آئے اور انہیں بھی تحفظ دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کی شہری تنصیبات پر حملے کوئی نئی بات نہیں اور نہ ہی حوثیوں سے صرف سعودی عرب کو خطرہ لاحق ہے۔ حوثی باغی پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :