ایف 35طیارے نہ دینے کاامریکی فیصلہ اتحاد کی روح کے خلاف ہے،ترکی

یہ اقدام دونوں ملکوں کے دفاعی روابط کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا،وزارت خارجہ کا ردعمل

جمعہ 19 جولائی 2019 12:30

ایف 35طیارے نہ دینے کاامریکی فیصلہ اتحاد کی روح کے خلاف ہے،ترکی
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) ترک حکام نے کہا ہے کہ امریکی جنگی طیارے ایف 35 کے منصوبے سے ترکی کو نکالنے کاامریکا کا فیصلہ اتحاد کی روح کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکا سے یہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکا نے کسی قانونی جواز پیش کیے بغیر یہ فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر امریکا سے کہا گیا کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے دفاعی روابط کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا اور اس غلطی کو درست کیا جائے۔ امریکا نے گزشتہ روزاعلان کیا تھا کہ ترکی ایف 35 جنگی طیاروں کے منصوبے کا اب مزید حصہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :