ہواوے کمپنی پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

جمعہ 19 جولائی 2019 12:40

ہواوے کمپنی پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران 100 ملین ڈالر کی سرمایہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ہواوے کمپنی پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، اسلام آباد میں55 ملین ڈالر سے علاقائی ہیڈکوارٹر قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے حکام کے مطابق ہواوے کمپنی اس سال 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ پاکستان کی موبائل کی صنعت میں ہواوے کا 25 فیصد حصہ ہے۔ یہ کمپنی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے چینی کمپنی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ تکنیکی معاونت سنٹر میں 15ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری سے تقریباً 200 افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔