پیپلز موومنٹ کی طرف سے فوجی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون اور اسکی بھتیجی کے قتل کی مذمت

جمعہ 19 جولائی 2019 12:48

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ نے ضلع راجوری مین بھارتی فوج کی ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون اور اسکی سات سالہ بھتیجی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے لام نوشہرہ میںبھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ کنیز بیگم اور اسکی سات سالہ بھتیجی روبیہ کوثر جاںبحق ہو گئی تھیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں سے جاری ایک بیان میں اس واقعے میں ملوث فوجی ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کے مستقبل میں اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے ۔