ٹی وی ڈراموں میں امیر وں کے رہن سہن کیساتھ غریب کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا چاہیے ‘ حنا دلپذیر

ہمسایہ ملک کے ڈرامے میں صرف گلیمر دکھایا جاتا ہے ،ہمیں اسکی پیروی کی بجائے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے

جمعہ 19 جولائی 2019 12:48

ٹی وی ڈراموں میں امیر وں کے رہن سہن کیساتھ غریب کے مسائل کو بھی اجاگر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) سینئر اداکارہ حنا دلپزیر نے کہا ہے کہ ٹی وی پر ہر طبقے کی نمائندگی ہونی چاہیے اور ڈراموں میں صرف امیر خاندانوں کے رہن سہن کو موضوع بنانے کی بجائے غریب کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا چاہیے ، ماضی کے ڈرامے دیکھے جائیں تو اس میں توازن ہوتا تھا لیکن آج ہم ایک ڈگر پر چل پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں حنا دلپذیر نے کہا کہ ہمارے معاشرے خصوصاًغریب خاندانوںکے بڑے مسائل ہیں جنہیں ٹی وی ڈراموں میں اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔

ہمسایہ ملک کے ڈرامے میں صرف گلیمر دکھایا جاتا ہے ہمیں اس کی پیروی نہیں کرنی بلکہ اپنی ثقافت اور معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور یہی ہماری کامیابی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہی طرح کی ڈرامہ سیریلز بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو لوگ یکسانیت کا شکار ہو جائیں گے ، ہمیں اس سے بچنے کیلئے نئے موضوعات کو ترجیح دینی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :