پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے مستقل مزاجی نا گزیر ہے ‘ شفقت چیمہ

ماضی میں پنجابی فلموں کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کو دوبارہ متحرک کرنا ہوگا ‘ انٹر ویو

جمعہ 19 جولائی 2019 12:48

پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے مستقل مزاجی نا گزیر ہے ‘ شفقت چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کے لئے مستقل مزاجی نا گزیر ہے ،پنجابی سینما کے لئے بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوئی ہیں جس سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شفقت چیمہ نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں پشتو فلمیں کامیابی کے ساتھ ریکارڈ بزنس کررہی ہیں اور اگر ہم بھی بلا تعطل فلمیں بنانے کے فارمولے پر عمل پیرا ہو جائیں تو اس سے نہ صرف پنجابی فلموں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے پنجابی سینما کو دوبارہ عروج حاصل ہو سکے گا۔

حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی پنجابی فلموں کو عوام کی جانب سے پذیرائی ملی ہے جسے دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ انشا اللہ بہت جلد بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجابی فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو دوبارہ متحرک ہونا ہوگا اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر وہ کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو ہم بہت جلد کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :