جلدی نہیں، ایران کے ساتھ بہتر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کو یمن اورعراق میں پسپا ہونا پڑا ،بیان

جمعہ 19 جولائی 2019 13:06

جلدی نہیں، ایران کے ساتھ بہتر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں۔ ایران کے ساتھ بہتر اور اچھا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایلچی بھیجنے کی خبروں کی بھی تردید کی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ اس سے قبل ایران کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا تھا اس میں تہران کو بیلسٹک میزائل بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔

سابق صدر باراک اوباما کے دور میں کیا گیا معاہدہ ایک المیہ تھا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کو یمن اورعراق میں پسپا ہونا پڑا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس سے 'ایس 400' دفاعی نظام کی خریداری پر فی الحال امریکا، ترکی پر پابندیاں عاید نہیںکرے گا۔