سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد نے صفائی کے ناقص انتظامات پر دو نجی ہاسٹلز کی کینٹینیں سیل کر دیں

جمعہ 19 جولائی 2019 13:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کے اہلکاروں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر دو نجی ہاسٹلز کی کینٹینیں سیل کر دی ہیں۔ چیکنگ کے دوران 18 فوڈ پوائنٹس کے مالکان کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر خیبر پختونخوا سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد نعمان عدیل نے میڈیا کو بتایا کہ شہر میں مضر اور زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کی فروخت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کھانے اور پینے کی تمام اشیاء خوردونوش کو صحت کے بنیادی اور ہدایت کردہ اصولوں کے مطابق فروخت کیا جائے۔

انہوں نے کھانے اور پینے کے کاروبار سے وابستہ تاجروں، ہوٹلز مالکان، بیکرز، کینٹین اور فاسٹ فوڈ فروخت کرنے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کو یقینی بنایا جائے، زائد المعیاد اور مضر صحت اشیاء انسانی جانوں کی صحت کو نقصان پہنچاتی ہے جس کی روک تھام کیلئے سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اپنے فرائض کو تندہی سے سر انجام دے گی۔ انہوں نے کھلے مصالحہ جات کی فروخت کے حوالہ سے بھی جلد کریک ڈائون کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :