خود کشی کی بجائے خود کو خوش رکھنا زیادہ بہتر ہے، بلال قریشی

جمعہ 19 جولائی 2019 13:19

خود کشی کی بجائے خود کو خوش رکھنا زیادہ بہتر ہے، بلال قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) اداکار بلال قریشی نے کہا ہے کہ خود کشی کی بجائے خود کو خوش رکھنا زیادہ بہتر ہے۔

(جاری ہے)

بلال قریشی کا انسٹا گرام پر خودکشی کے خلاف جاری مہم کے متعلق کہنا تھا کہ جب معاشرے میں ایک دوسرے کی خوشیوں کا خیال رکھا جائے گا تو خودکشی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان کا کہناتھا کہ ڈپریشن کے شکار لوگ بہتر رہنمائی نہ ملنے کے باعث خود کشی کا شکار ہوتے ہیں اور ہمارے معاشرے میں ڈپریشن کے مرض کی شرح میں اضافے کی وجہ لوگوں کا منفی رویہ ہے جس کا نتیجہ خودکشی ہے ۔

متعلقہ عنوان :