ہائیکورٹ نے منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پرپولیس کو ٹرائل کورٹ میں چالان جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

جمعہ 19 جولائی 2019 13:24

ہائیکورٹ نے منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پرپولیس کو ٹرائل کورٹ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پرپولیس کو ٹرائل کورٹ میں چالان جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی ۔ لاہور ہائیکورٹ کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم عاطف بشیر کی درخواست ضمانت پرسماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم نے موقف اپنایا کہ تھانہ رائیونڈ میں منشیات کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ۔بے قصور ہوں درخواست ضمانت منظور کی جائے۔دوران سماعت ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر سمیت دیگرپولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پولیس کو ٹرائل کورٹ میں چالان جمع کرانے کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتو ی کر دی ۔