چین کا جدت آمیز ٹیکنالوجیز کے ساتھ عالمی سطح پر فلاحی سرگرمیوں کیلئے تعاون میں اضافہ

جمعہ 19 جولائی 2019 13:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) چین نے اپنی جدت آمیز ٹیکنالوجیز کے ساتھ عالمی سطح پر فلاحی سرگرمیوں کے لئے تعاون میں اضافہ کیا ہے ریڈکراس کی عالمی کمیٹی برائے ایشیاء کے سابق سربراہ پیری ڈوربس نے کہا کہ ریڈکراس کے اشتراک سے بڑی تعداد میں چینی کمپنیاں دنیا بھر میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنیاں ہمارے ساتھ مل کر امدادی سامان تیار کررہی ہیں جن میں فائر پروف ٹینٹ سولر پاور لیمپس اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شام کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کو روشنی کے لئے پانچ سال قبل ہم موم بتیاں دے رہے تھے مگر اب انہیں سولر پینل کے ساتھ ایل ای ڈی لیمپس دیئے جارہے ہیں جو زیادہ تر چینی ساختہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی کی ایک کمپنی کے ساتھ موبائل ڈی این اے شناخت کے لئے آلات کی تیاری کے سلسلہ میں بات چیت ہورہی ہے جس سے زلزلہ جیسے سانحات میں بری طرح مجروح لاشوں کی شناخت میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ٹیکنالوجیز کی مدد سے عالمی امدادی کاموں کے لئے ڈرونز کی تیاری کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔