مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا

جمعہ 19 جولائی 2019 13:28

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس کل ( ہفتہ) کو لاہور میں منعقد ہوگا ۔پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت اور دیگر عہدیداران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری، معاشی صورتحال ،ویڈیو کے بعد جج احتساب عدالت کو عہدے سے ہٹانے کے باوجود نواز شریف کی رہائی نہ ہونے کے معاملے پر بھی مشاورت کی جائے گی ۔ اجلاس میں نیب کی جانب سے پارٹی رہنمائوں کی گرفتاریوں کے معاملے پر غور کیا جائے گا اورجوابی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے رابطوں اور لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔