Live Updates

شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی گرفتار ہوں گے

عمران خان کا زور بس اس بات پر ہے کہ ساری اپوزیشن جیل میں ہو۔عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی تحریک ناکام بنانے کے لیے عمران خان کی کوشش ہو گی باہر رہ جانے والے رہنما بھی جیل میں ہوں۔ حامد میر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جولائی 2019 13:54

شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی گرفتار ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جولائی 2019ء) : معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے بڑے لیڈر جیل میں ہیں۔آصف زرداری اور نواز شریف دونوں جیل میں ہیں۔شاہد خاقان عباسی کو بھیجیل بھیج دیا گیا ہے۔آنے والے دنوں میں ہم سن رہے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کا زور بس اس بات پر ہے کہ ساری اپوزیشن جیل میں ہو۔

جب عمران خان امریکا کا دورہ کر کے پاکستان واپس آئیں گے تو بڑی سیاسی جماعتیں ان کے خلاف احتجاج کر رہی ہوں گی اس لیے عمران خان کی کوشش ہو گی کہ اپوزیشن کے جتنے بھی لوگ باہر رہ گئے ہیں وہ جیل میں ہوں،جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی کوشش ہو گی کہ عمران خان کے خلاف جتنی بھی مزاحمت منظم ہو سکے وہ کی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نکے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔

جس کے بعد اب جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے سینئیر صحافی سعید قاضی کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے بعد رانا افضل اور مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ جب کہ سینئیر صحافی طاہر ملک کا بھی یہی کہنا ہے کہ نیب کا مولانا فضل الرحمن کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے اور وہ بھی چند دن ایسے ہی گزاریں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نیب کو کچھ نہیں سمجھتا۔خیال رہے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نکے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا گیا تھا جسے ن لیگ نے انتقامی کاروائی قرار دے دیا۔ اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہےشاہد خاقان عباسی کو ایک بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا گیا اور یہ گرفتاری حکومت اور نیب کی ملی بھگت ہے، عمران خان کو یہ سودا بہت مہنگا پڑے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات