ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر کھلی کچہر ی

جمعہ 19 جولائی 2019 14:19

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر کھلی کچہر ی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پرایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ کنور اعجاز خلیق رزاقی نے گزشتہ روز ون ونڈو سیل پر کھلی کچہری لگائی ‘ شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان پر احکاما ت جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کی طرف سے تحریری طور پر جمع کروائی جانے والی شکایات بھی وصول کیں ۔

انہوںنے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا اوّلین ترجیح ہے۔اس موقع پرڈائریکٹر انجینئرنگ مدثر تنویر شیخ‘ چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی ‘ڈائریکٹر کمرشلائزیشن شکیل انجم منہاس، چیف میٹروپولیٹن پلانر اظہر علی، خواجہ جاوید اسلم صحاف، رانا اشفاق احمد خاں،خرم یعقوب‘اسد اللہ چیمہ، سبطین رضا قریشی اور دیگر اسران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :