اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہوگی

جمعہ 19 جولائی 2019 14:19

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہوگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق سزا مکمل ہونے پر شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے کرکٹر کی طرف سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ری ہیب مکمل ہونے پر شرجیل خان کوکرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے بتایا کہ ری ہیب پروگرام کیلئے جلد پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر شرجیل خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا جس کے بعد ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی۔