نیلم بار کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا، وکلاء انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار اداکریں‘چیف جسٹس سپریم کورٹ

جمعہ 19 جولائی 2019 14:19

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) نیلم بار کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا، وکلاء انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار اداکریں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر چوہدری محمد ابراہیم ضیاء جسٹس سپریم کورٹ غلام مصطفی مغل نے نیلم بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اور ججز دونوں انصاف کے لئے کام کرتے ہیں۔

ایک بیٹھ کر اپنا فرض منصبی پورا کرتا ہے جبکہ دوسرا قانون کی رہنمائی کے لئے کھڑ ا ہوتا ہے ۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشیل کانفرنس کا سپریم کورٹ نے انعقاد ایک تاریخی اقدام ہے۔ آزاد کشمیر کی عدلیہ انصاف پر مبنی بہترین فیصلے کر رہی ہے اور ہمارے فیصلوں کی مثالیں پورے پاکستان میں دی جاتی ہیں آزاد کشمیر میں جوڈیشیل پالیسی کا نفاذ ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے ججز کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے التواء میں پڑے تمام کیسز یکسو کر دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وادی نیلم انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ شاردہ میں سول کورٹ کی عمارت کی تعمیر کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ سول جج آٹھمقام اور زشاردہ کی جلد تعیناتی عمل لائی جائے گی اور ہائی کورٹ کو تحریک کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا علاقائی کا مسائل حل کرنے میں ہمیشہ مثالی کردار ہے ۔ وادی نیلم کے لوگوں نے ہمیشہ سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے وادی نیلم کے لوگ بہادر اور غیور ہے نیلم کی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتی ہے جنگلات کے کٹائو کے لئے سپریم کورٹ اپنا آئینی قانونی اختیار استعمال کرے گی ۔

عدلیہ کی آزادی کی مضبوطی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ماتحت عدلیہ کو مضبوط کیا جائے گا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ چوہدری ابراہیم ضیاء نے نومنتخب عہدیداروں نذیر دانش ، امجد لون، سردار طاہر، عبدالصمود اعوان، مفتی مظہر، عاصم کاظمی و دیگر حلف اٹھایا ہے۔ نومنتخب عہدیداروں کو چیف جسٹس چوہدری ابراہیم ضیا، جسٹس غلام مصطفی مغل نے مبارک باد دی ہے۔ تقریب سے چیف جسٹس چوہدری ابراہیم ضیاء، جسٹس غلام مصطفی مغل اور طارق بشیر ایڈوکیٹ، صدر نیلم بار نذیر احمد دانش ایڈوکیٹ، میر گوہر الرحمان ایڈووکیٹ، عبدالصمود اعوان ایڈووکیٹ و یگر نے بھی خطاب کیا ہے۔ تقریب کے احتتام پر سانحہ لیسوا میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے ایصال ثواب کی دعا کی گئی ہے۔