وزرائے خارجہ کی امریکا میں ملاقات ،بحرین، اسرائیل دوستی کھل سامنے آ گئی

ملاقات واشنگٹن میں مذہبی آزادی سے متعلق ایک کانفرنس کے موقع پرہوئی،فلسطینی میڈیا

جمعہ 19 جولائی 2019 14:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے امریکا میں اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹزسے ملاقات کی۔ خلیجی ریاست بحرین کی طرف سے صہیونی ریاست کیساتھ دوستی کی یہ کھلم کھلا کوشش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحرینی اور اسرائیلی وزراء خارجہ کی ملاقات واشنگٹن میں مذہبی آزادی سے متعلق ایک کانفرنس کے موقع پرہوئی۔

یہ ملاقات ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی برائن ہک کی جانب سے کرائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں رہ نمائوںنے مختصر ملاقات میں مصافحہ کیا، خوش گوار موڈ میں یادگار تصاویر بنوائیں تاہم اس ملاقات کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی۔مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے ٹویٹر پر اپنے صفحے پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں بحرینی وزیرخارجہ آل خلیفہ اور ان کے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاٹز کوایک ساتھ کھڑے خوش گوارموڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جیسن گرین بیلٹ نے اس ملاقات کوشاندار قراردیا اور لکھا کہ رواں ہفتے بحرینی اوراسرائیلی وزراء خارجہ کی ملاقات خطے میں ایک اچھی پیش رفت ہے۔

متعلقہ عنوان :