سٹیج ڈرامہ’’ پیار سے ڈر لگتا ہے‘‘ کی نمائش جاری

جمعہ 19 جولائی 2019 14:43

سٹیج ڈرامہ’’ پیار سے ڈر لگتا ہے‘‘ کی نمائش جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) سٹیج ڈرامہ’’ پیار سے ڈر لگتا ہے‘‘ جمعہ کو لاہور کے مقامی تھیٹر میںنمائش کیلئے پیش کیا گیا، ڈرامے کے مصنف وہدایت کار نسیم وکی جبکہ پروڈیوسر حمزہ بٹ ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی کاسٹ میں نسیم وکی، گوشی خاں، فرخ شاہ، ہنی البیلا، ناصر مستانہ، سلمان کوڈو، ارم چوہدری،مہک نور، مینہ خاں، شبانہ بھٹی سمیت دیگر فنکار کام کر رہے ہیں۔ ڈرامہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم وکی نے کہا کہ ڈرامے کی کہانی اور ڈائریکشن پر بہت محنت کی گئی ہے، کوشش کی گئی ہے کہ ڈرامہ کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جائے، امید ہے کہ شائقین سٹیچ ڈرامہ کو پسند کریںگے۔

متعلقہ عنوان :