عمران صاحب آپ نواز شریف، ،شہباز شریف اور مریم نواز شریف فوبیا کا شکار ہیں، مریم او رنگزیب کی خواتین کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت

عمران صاحب آپ پر اصلی کارکنوں اور عوام کی طاقت کا خوف طاری ہے ، تمام کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، ترجمان مسلم لیگ (ن) کابیان

جمعہ 19 جولائی 2019 15:26

عمران صاحب آپ نواز شریف، ،شہباز شریف اور مریم نواز شریف فوبیا کا شکار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواتین سمیت پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نواز شریف، ،شہباز شریف اور مریم نواز شریف فوبیا کا شکار ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مریم نواز کے نیب کورٹ پہنچنے سے پہلے نہتے کارکنوں کو گرفتار ، خوف نہیں تو اور کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب رات نیند نہیں آئی ہو گی کہ صبح مریم نواز نے اسلام آباد آنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نہتے کارکنوں کو گرفتار کرنا آپ کی آمرانہ اور فسطائی سوچ کی عکاس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے، پوری حکومت خوف سے سے تھر تھر کانپ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ پر اصلی کارکنوں اور عوام کی طاقت کا خوف طاری ہے ،عمران صاحب تمام کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے