ٹرک اڈے، غلہ منڈی سمیت دیگر منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے، شفیق الرحمن

جمعہ 19 جولائی 2019 15:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) صدر انجمن ِتاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرک اڈے، غلہ منڈی سمیت دیگر منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کئے بغیر ٹریفک کے مسائل کا حل ہونا ناممکن ہے ۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہونے کے باوجود سرگودھا کے درجنوں انتہائی رش والے چوک ٹریفک سگنلز سے محروم ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوالہ کالونی، ٹرک اڈے، غلہ منڈی فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کئے جائیں اس کے علاوہ چنگ چی رکشوں کے لئے فوری طور پر سٹینڈز مقرر کئے جائیں اس کے علاوہ جہاں بھی چنگ چی رکشہ پارک ہو اس کا چالان کیا جائے جبکہ گول چوک اور گردونواح میں ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :