Live Updates

سرگودھا، کمپنی باغ کو ماڈل پارک بنانے پر کام جاری

جمعہ 19 جولائی 2019 15:25

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) چیئرمین پی ایچ اے سرگودھا سعد اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرگودھا کو سر سبز اور خوبصورت بنائیں گے ، کمپنی باغ کو ماڈل پارک بنانے پر کام جاری ہے آئندہ سال تک 2 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔ٹھیکوں کی نیلامی اور ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی شفاف اور میرٹ پر ہو گی۔

پی ایچ اے کا آڈٹ کرایا جائے گا تا کہ شفافیت اور چیک اینڈ بیلنس قائم رہے ۔پی ایچ اے لوگوں کے لان ٹھیک کرنے کے لیے نہیں بلکہ سرگودھا کی خوبصورتی کے لیے ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے سرگودھا سعد اللہ وڑائچ نے الیکٹرانک میڈیا کلب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اندرون شہر کو خوبصورت بنانا میرا مشن ہے اندرون شہر میں موجود احاطوں اور پارکوں میں خوبصورت پھول دار پودے درخت لگائے جائیں گے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ملازمین تعینات کیئے جائیں گے تا کہ ان کو پروان چڑھایا کر شہر کی خوبصورتی کو قائم رکھا جا سکے ۔

(جاری ہے)

سعد اللہ وڑائچ نے کہا کہ تمام کام قانون کے مطابق سر انجام دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے پاس 4 ٹریکٹرز اور 4 باوزر ہیں جبکہ ریونیو خود ہی پیدا کرنا ہوتا ہے ۔پی ایچ اے کے زیر انتظام ٹھیکوں کی بولی قانون کے مطابق ہو گی یہ اوپن نیلامی کی جائے گی جس میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے آئندہ چند روز میں نئے ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے آ جائیںگے جس کے بعد نیلامی کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین پیپرا رولز کے مطابق میرٹ پر بھرتی کئے جائیںگے اور ان کا چیک اینڈ بیلنس سسٹم بنایا جائے گا اور ہر ایک کی کارکردگی ورک بک میں لکھی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :