Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

ہم ایسی اصلاحات لائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ وزیراعظم عمران خان کی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جولائی 2019 15:36

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جولائی 2019ء) : وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ جس میں مختلف امور پر بات کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فردوس عاشق نے ریفارم ایجنڈے کو اُجاگر کرنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی۔ حکومت نے معاشی استحکام اور ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کیے۔ سماجی، معاشی و اقتصادی اور انتظامی شعبوں میں اصلاحات متعارف کروائیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جو اصلاحات متعارف کروائیں ماضی میں ان کی کہیں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

ریاست مدینہ کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے مشکل ترین فیصلے کیے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کے باوجود کمزور اور غریب طبقوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے۔ احساس پروگرام جیسے منصوبے وعدوں کی جانب عملی پیش رفت ہے۔ عوام کو حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقدامات کو اُجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات کا کلیدی کردار ہے۔ وزارت اطلاعات میڈیا کی معاونت سے عوام تک صحیح معلومات پہنچائے اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کردار ادا کرے، سزا و جزا کی روایت کو مضبوط کرنا حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جُزو ہے۔

اس سے قبل بھی ایک موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل حالات میں ہے، جب تک ٹیکس کا نظام درست نہیں ہوگا، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات