فلپائن، ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث کھائی میں جاگرا، 8 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

جمعہ 19 جولائی 2019 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) منیلا۔ فلپائن کے صوبے کیوبو کے جنوبی علاقے بولجون میں ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

بولجون کے میئرمیرلو ڈیراما کے مطابق یہ حادثہ بولجون کے باہر پہاڑی سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ٹرک سکول کے بچوں کو کھیلوں کی سرگرمی کے لئے لے جا رہا تھا کہ بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔ ٹرک میں تقریباً 30بچے، والدین اور ٹیچر سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، 3 لڑکیاں اور 5 بچے شامل ہے جن کی عمر 11اور 12سال کے درمیان ہیں جبکہ 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :