وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میانوالی ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر تین گھنٹے قبل پنڈال میں آئے

جمعہ 19 جولائی 2019 16:26

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میانوالی ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع ..
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میانوالی ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر تین گھنٹے قبل پنڈال میں آئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میانوالی ایکسپریس وے کے افتتاح کا وقت 6 بجے مقرر تھا جبکہ وزیر ریلوے تین بجے پنڈال میں آئے اور انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میانوالی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان اور وزیراعظم کے حلقہ انتخاب کے انچارج کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے نئی چلنے والی ٹرین میانوالی ایکسپریس کے اندر جا کر بھی انتظامات کا جائزہ لیا۔