ڈیرہ میں تندور مافیا نے روٹی کا ریٹ بڑھا کر وزن نصف کردیا،انتظامیہ خاموش

جمعہ 19 جولائی 2019 16:37

ڈیرہ میں تندور مافیا نے روٹی کا ریٹ بڑھا کر وزن نصف کردیا،انتظامیہ ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ڈیرہ میں تندور مافیا نے اندھیر نگری مچادی ،روٹی کا ریٹ بڑھا کر وزن نصف کردیا،انتظامیہ خاموش ،ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ہر قسم کے شعبہ میں مافیا نے اپنا کام جما رکھا ہے اور حکومت کی جانب سے 150 گرام روٹی کا ریٹ 10 روپے مقرر کرکے بعد تندور مالکان نے ریٹ تو بڑھا دیا ہے لیکن وزن کم کرتے ہوئے 100 گرام کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں مختلف تندور پر ایک سو گرام روٹی دس روپے میں سرے عام فروخت کی جارہی ہے لیکن تندور سے شہری وزن کی بات کرتے ہیں اور نہ ریٹ کی البتہ حکومت کو گالیاں دینے میں ہر شخص بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے جو شہری کم وزن پر اعتراض کرے تندور مالکان اس کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتے ہوئے روٹی دینے سے صاف انکار کردیتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران صرف ریٹ لسٹ جاری کرکے خاموشی اختیار کرلیتے ہیں وزن اور ریٹ کی چیکنگ کرنے کی زحمت نہیںکرتے ۔