دریائے سندھ کے کٹاؤ سے بچاؤ کے لیئے سپر(بند) کی منظوری کیلئے این ڈی آر ایم ایف، صوبائی حکومت کا مالی امداد دینے کا اعلان

جمعہ 19 جولائی 2019 16:37

دریائے سندھ کے کٹاؤ سے بچاؤ کے لیئے سپر(بند) کی منظوری کیلئے این ڈی آر ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان دریائے سند ھ کے کنارے علاقہ کچے کے عوام کیلئے ایمرجنسی اور قدرتی آفات اور دریائے سندھ کے کٹاؤ سے بچاؤ کے لیئے سپر(بند) کی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے این ڈی آر ایم ایف نی70کروڑاور صوبائی حکومت صوبہ خیبر پختونخواہ نے 30کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

این ڈی آر ایم ایف کے سینئر آفیسر طاہر شاہ کی سربراہی میں موضع چراغ شاہ اس کے ملحقہ جھوک بشارت کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر محکمہ ایریگشن ڈیرہ اسماعیل خان کے آفیسر SEیاسین خان وزیر اور ایکسن سمیت دیگر آفسران بھی موجود تھے۔ معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ یہ ڈیرہ اسماعیل خان کا شرقی کنارہ ہے جس کی پراپرٹی کی مالیت 17ارب ہے اوراس علاقے کی سالانہ آمدن 80کروڑ سے زیادہ ہے یہ علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان کو زرعی اعتبار سے اور لائیو سٹاک کا بہت بڑا ذریعہ ہے یہاں سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کو دودھ اور زرعی اجناس ترسیل کیے جاتے ہیں پچھلے دو سال سے یہ علاقہ شدید دریائی کٹاؤ کا شکار ہے،جس سے لوگو ں کو زرعی بہت بڑا نقصان ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کے گھروں اور جانوروں کا بھی بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔این ڈی آر ایم ایف نے ایمرجنسی تور پر سپر (بند) دینے کا اعلان کیا اور گذشتہ روز اسی سلسلے میں ااین ڈی آر ایم ایف کی ٹیم نے متعلقہ علاقوں کا دورہ کیا اور بہت جلد افتتاح بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے این ڈی آر ایم ایف نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ نگ جو کہ وفاقی ادارہ ہے اور صوبوں کے ساتھ مل کر ایمرجنسی اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے پروجیکٹ پر کام کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :