سرگودہا، بدنام زمانہ منشیات فروش8کلو چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 19 جولائی 2019 16:37

سرگودہا، بدنام زمانہ منشیات فروش8کلو چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مڈھ رانجھا کا بدنام زمانہ منشیات فروش احمد شیر 8کلو چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پل نہر چک نمبر152شمالی کے قریب ناکہ بند ی کرکے موٹرسائیکل پر سوارملزم احمد شیر کو روکاجس نے اپنی کمر کی پچھلی طرف سکول بیگ لٹکایا ہوا تھا جس کی تلاشی لینے پر8کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتارملزم کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت تھانہ شاہ نکڈر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :