جنوبی کوریائی عوام نے ملک میں جاپانی بیئر کی کمیابی پر ناراضی کا اظہار

جنوبی کوریا اور جاپان کے مابین تجارتی معاملات پر کشیدگی،دونوں ملکوں کے حکام بہتری کے لیے پرامید

جمعہ 19 جولائی 2019 16:45

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء)جنوبی کوریائی عوام نے ملک میں جاپانی بیئر کی کمیابی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس وقت جنوبی کوریا اور جاپان کے مابین تجارتی معاملات پر کشیدگی پائی جاتی ہے اور یہ روز بروز شدید ہوتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا میں جاپانی بیئر کی دستیابی میں پچیس فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔ تجارتی تنازعے میں کمی لانے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے اعلیٰ اہلکار بات چیت کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن تاحال اس میں پیش رفت نہیں ہو سکی ۔ چند روز قبل سیئول نے جاپانی کی صنعت پر انحصار کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔