ہانگ کانگ کے مظاہرین کو سیاسی پناہ دینے پر غور ہو سکتا ہے، تائیوان

گر کوئی سیاسی پناہ کی درخواست دی گئی تو یہ متعلقہ ادارہ ملکی قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا،تائی حکام

جمعہ 19 جولائی 2019 16:45

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) تائیوانی صدر سائی اِنگ وین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز مظاہرین کو انسانی بنیادوں پر سیاسی پناہ دینے پر غور ممکن ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ہانگ کانگ کی حکومت سے بھی کہا کہ وہ مظاہرین کے خدشات کا ازالہ کرے۔

(جاری ہے)

خاتون صدر نے یہ بیان کیریبیئن جزائر کے دورے کی آخری منزل سینٹ لٴْوسیا میں دیا۔ دوسری جانب تائیوان کی ملکی امور کی کونسل نے اس مناسبت سے ہانگ کانگ کے مظاہرین کی جانب سے سیاسی پناہ حاصل کرنے کے رابطوں کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ، کونسل نے مزید وضاحت کی کہ اگر کوئی سیاسی پناہ کی درخواست دی گئی تو یہ متعلقہ ادارہ ملکی قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :