ایف پی سی سی آئی کے ساتویں اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب 25 جولائی کو ہوگی، مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والے 40 نمایاں تاجروں کو ایوارڈز دیے جائیں گے
جمعہ 19 جولائی 2019 16:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو ملک پاکستان اور اس کے عوام کے مفادات کیلئے آگے بڑھتے ہوئے قابل عمل منصوبوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وسائل کے بہتر استعمال کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کاروں کو قابل عمل منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ مختلف شعبوں میں مردوں اور خواتین کیلئے نئی ملازمتوں کی تخلیق ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر پاکستان کا اثاثہ ہے جس نے خود کو مشکل حالات میں بھی مستحکم رکھا ہے۔ نجی شعبہ ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے لہذا حکومت بھی نجیشعبے کے معیشت میں اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کرے۔ ہم سب کو اپنے شعبہ جات میں مل کر کام کرتے ہوئے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ دارو خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم بنیادوں پر قائم ہے، ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر پاکستان عالمی سطح پر متنوع مواقع فراہم کرتا ہے اور یہاں بہترین مالیاتی اور لیگل سسٹم موجود ہے، یہاں کاروباری آسانیوں کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور ہو رہی ہیں جس سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور توانائی کی قلت کے چیلنجوں پر پہلے سے ہی قابو پایا جا چکا ہے جس سے معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور بین الاقوامی معاشی اداروں کے تمام اشاریے مثبت ہیں۔ اس موقع پر افتخار علی ملک نے کہا کہ 2025 ء تک پاکستان میں دنیا کی پانچویں سب سے بڑی مڈل کلاس موجود ہوگی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے پاس پاکستان میں آنے اور سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ یو بی جی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کو قومی اداروں کو مضبوط کرنے، ملک میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈائون اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کے علاوہ پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش بنانے کیلئے بھر پور کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے وسیع تر منصوبہ بندی کرنے، سرخ فیتے اور قانونی رکاوٹوں کے خاتمے اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ انہیں تمام سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.