سیف گروپ کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے آمدہ الیکشن میں یونائیٹڈ گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

جمعہ 19 جولائی 2019 17:11

سیف گروپ کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے آمدہ الیکشن میں یونائیٹڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ملک بھر کے کاروباری حلقوں میں منفرد مقام رکھنے والے سیف گروپ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے آمدہ الیکشن میں یونائیٹڈ گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان یونائیٹڈ گروپ کے چئیرمین حبیب اللہ زاہد سنیئیر وائس چیئرمین شاہد زمان شنواری اور دیگر تاجر رہنمائوں کی سابق وفاقی وزراء انورسیف اللہ اور ہمایوں سیف اللہ سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

حبیب اللہ زاہد نے انہیں بتایا کہ وہ تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑنا اور ان کے تمام جائز مطالبات حل کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد چیمبر کے رہنماکاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات کی تکمیل میں لگا رہتے ہیںجس سے مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ اس موقع پر انورسیف اللہ اور ہمایوں سیف اللہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے مشن پر چلتے ہوئے تاجروں کی آواز بنیں گے۔ انہوں نے قلیل عرصے میں مضبوط گروپ بنانے پر انھیںمبارکباد دی اورچیمبر کے انتخابات میں اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔