صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے ، ریسکیو1122

جمعہ 19 جولائی 2019 17:11

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے اہلکار صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ حالیہ قبائلی علاقوں میں ہونے والے صوبائی الیکشن کے دوران خدمات فراہم کریں گے اور اس ضمن میں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 کے میڈیکل ٹیکنشنز سمیت 50 اہلکار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف اضلا ع کیلئے 8ایمبولینسز اور 4 فائر ویکلز الرٹ ہیں، ریسکیو 1122 کے اہلکار ضلع مہمند ، ضلع خیبر ، ایف آر ڈی آئی خان اور ایف آر کوہاٹ میں الرٹ ہیں۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور عوام الناس کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے جو میڈیکل اور آگ لگنے کی صورت میں امداد ی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔