علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کی مناسبت سے ’’ناصران ولایت کانفرنس‘‘ 4 اگست کو ہو گی

جمعہ 19 جولائی 2019 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے زیر اہتمام علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کی مناسبت سے ’’ناصران ولایت کانفرنس‘‘ 4 اگست کو منعقد ہو گی۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کے حوالہ سے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کو کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دے گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مرکزی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعبا س جعفری نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ناقابل فراموش خدامات انجام دی ہیں، شہید علامہ عارف حسین الحسینی ایک دلیر اور بابصیرت لیڈرتھے جو آمرانہ دور میں بھی آواز حق بلندکرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی ہم بھرپور انداز میں شایان الشان طریقے سے شہید علامہ سیّد عارف حسین الحسینی کی برسی کا انعقاد کریں گئے۔

متعلقہ عنوان :