پنجاب بھرمیں807 ٹریفک حادثات ،9ا فراد جاں بحق،892 زخمی

جمعہ 19 جولائی 2019 17:33

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) پنجاب بھرمیں807ٹریفک حادثات میں09ا فراد جاں بحق جبکہ 892زخمی ہوگئے،تفصیل کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھرمیں807روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 517 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ 375 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 370ڈرائیورز،کم عمر ڈرائیور 29، مسافر 374 اور 157 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ،اعدادو شمار کے مطابق206ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت232متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 75حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان64حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔