ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو گولڈ میڈل دینے کی تقریب (کل )کراچی جیم خانہ میں ہوگی

جمعہ 19 جولائی 2019 17:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) جسٹس ہیلپ لائن اور بورڈ آف ریونیو حکومت سندھ کی جانب سے ملیر جیل میں قیدیوں کو سہولت کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو گولڈ میڈل دینے کی تقریب (کل) 20جولائی ہفتہ دوپہر 12بجے کراچی جیم خانہ میں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد رحیم اعوان فیڈرل سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو گولڈ میڈل سے نوازیں گے۔

تقریب کی صدارت سابق گونر سندھ جنرل (ر) معین الدین حیدر ہوںگے جبکہ اس پر وقار تقریب میں عبدالمالک غوری وفاقی محتسب، افتخار شالوانی کمشنر کراچی، ایاز حسین تنیو پراسیکوٹر جنرل سندھ خصوصی شرکت کریںگے۔تقریب کی میز بانی صدر جسٹس ہیلپ لائن ندیم احمد شیخ، چیف لیگل ایڈوائزر بورڈ آف ریونیو حکومت سندھ پروفیسر جی این قریشی انجام دیںگے۔