Live Updates

ملک شہزاد اعوان نے شہید پولیس اہلکارزاہد عظیم کے لیے سندھ اسمبلی میں دعا کرائی

زاہد نے شہریوں کو تحفظ دیتے ہوئے جان کی قربانی دی، ایسے جوان قوم کے ہیرو ہیں ،رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی

جمعہ 19 جولائی 2019 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سند ھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکارزاہد عظیم کے لیے سندھ اسمبلی میں دعا کرائی ۔اس موقع پر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ زاہد عظیم نے جس طرح ڈکیتوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کا ہمیں اس پر فخر ہے۔

زاہد نے شہریوں کو تحفظ دیتے ہوئے جان کی قربانی دی۔زاہد نے جرآت و بہادری کی مثال قائم کی۔ایسے پولیس کے جوان اور افسر پاکستان کے ہیرو ہیں اور ہمارے سر کے تاج ہیںاس طرح کے واقعات سے ہماری پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوجاتے ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ڈی آئی جی امین یوسفزئی اور ایس ایس پی ویسٹ قاتلوں کو پکڑنے کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں بہت جلد ملزمان قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی وجہ سے شہر کا امن بحال ہوا ہے لیکن سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی اور نااہلی سے عوام امن کے ثمرات سے محروم ہو سکتے ہیں ۔صوبائی حکومت کو اپنے کرپٹ لیڈر کے دفاع کی بجائے صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے توجہ مرکوز کرنا ہوگی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات