اوستہ محمد شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات‘سگ گزیدگی کے واقعات میںاضافہ

جمعہ 19 جولائی 2019 17:52

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) اوستہ محمد شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات۔سگ گزیدگی کے واقعات میںاضافہ۔شہر کے اہم شہرائیں جناح روڈ ،حسین آباد محلہ روڈ ،حق باہو روڈ ،سول ہسپتال روڈ ،محراب پور روڈ اور علی آباد روڈ پر غول کے غول دندناتے پھرتے ہیں،جس کی وجہ سے شہری سر شام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔میونسپل کمیٹی کتوں کو تلف کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔

اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد کے اہم شہراہوں سمیت محلہ کوچوں میں آوارہ کتوں نے ڈیرے جما لیئے ہیں۔جبکہ رات کو ملازمت اور مزدوری کرنے والے افراد اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہونے کے بعد گھروں کو جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آوارہ کتوں کی بھرمار کی وجہ سے متعدد افراد کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل ہو گئے۔

جبکہ آوارہ کتوں کی وجہ سے اکثر ٹریفک حادثہ رونما ہوتے ہیں کیونکہ آوارہ کتے اچانک گاڑی ،موٹر سائیکل کے سامنے آجاتے ہیں۔اوستہ محمد کے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں کتا مار مہم کا آغاز کیا جائے۔کتوں کے کاٹنے سے انسانوں کو مختلف بیماریوں لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ مقامی سرکاری ہسپتالوںمیں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نا پید ہے۔جسکی وجہ سے مریض شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔