19جولائی 1947ء میں کشمیریوں نے قراداد منظور کر کے اپنا مستقبل پاکستان کیساتھ وابستہ کردیا تھا ، محمد فاروق حیدر

پاکستان نے مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ضرور ملے گا، بیان

جمعہ 19 جولائی 2019 18:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آج کا دن کشمیریوں کیلئے ایک یادگار دن ہے کیونکہ 19 جولائی 1947 کشمیری عوام کے نمائندوں نے الحاق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر کے اپنا مستقبل پاکستان کیساتھ وابستہ کر دیا تھا۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے قیام پاکستان سے قبل اپنے مستقبل پاکستان کا فیصلہ کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ19 جولائی 1947 کے دن کی اہمیت قرارداد پاکستان جیسی ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ضرور ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیری عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے۔،راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل و محور پاکستان ہے ،راجہ فاروق حیدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری بھارت سے آزادی لیکر الحاق پاکستان کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔