پالیسی اینڈ ریسرچ فورم آزاد جموں وکشمیر اور پیرس میں کشمیری این جی او جموں وکشمیر فورم نے درمیان مفاہمت کی یاداشت کردیئے

جمعہ 19 جولائی 2019 18:00

مظفرآباد/پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پالیسی اینڈ ریسرچ فورم آزاد جموں وکشمیر اور پیرس میں معروف کشمیری این جی او جموں وکشمیر فورم کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔ ایم او یو پر پالیسی ریسرچ فورم کے وائس چئیرمین منصور قادر ڈار ، جموں وکشمیر فورم فرانس کے چئیرمین نعیم چوہدری ، ڈی جی جے کی ایل سی فدا حسین کیانی اور جموں وکشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال نے دستخط کئے۔

اس تقریب میں جموں وکشمیر فورم فرانس کے عہدے داران نے شرکت کی۔ وائس چئیرمین پالیسی ریسرچ فورم آزاد جموں وکشمیر منصور قادر ڈار نے اس تقریب سے خطاب چیت کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریسرچ فورم آزاد کشمیر کا ایک تھنک ٹینک ہے جس میں کشمیر کاز کے لئیے کام ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس فورم کے تحت کشمیر پر ریسرچ کے کام کے علاوہ پبلیکیشنز کا کام ہوتا ہے اور اس فورم کے تحت سیمنارز ، ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر فورم فرانس بھی مسئلہ کشمیر پر کام کر رہا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ جو کام بھی ہو ہم آپس میں شئیر کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر موثر انداز میں کام کو آگے بڑھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مفاہمتی معائدے کرنے سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ایل او سی پرہندوستانی جارحیت کی صورتحال کو موثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

جموں وکشمیر فورم فرانس کے چئیرمین نعیم چوہدری اور صدر مرزا آصف جرال نے وائس چئیرمین پالیسی ریسرچ فورم آزاد جموں کشمیر منصور قادر ڈار ، اور ڈی جی جے کے ایل سی فدا حسین کیانی کو فرانس کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا اور اس توعق کا اظہار کیا اس مفاہمتی یداشت سے ایک دوسرے کے روابط بڑھیں گے اور ہم آپس میں معلومات کی شئیرننگ ،کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف موثر انداز میں اپنی آواز بلند کر سکیں گے ۔