میاں اسلم اقبال سے اوبر کمپنی کے انٹر نیشنل افیئرز کے سربراہ میتھیو ڈیولن کی ملاقات

اوبرکمپنی پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتی ہے،بس اورایمبولینس سروس شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے‘سربراہ اوبر کمپنی حکومت صوبے میں معاشی وکاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے،اوبر کمپنی کے جائز مسائل حل کرینگے ‘صوبائی وزیر

جمعہ 19 جولائی 2019 18:04

میاں اسلم اقبال سے اوبر کمپنی کے انٹر نیشنل افیئرز کے سربراہ میتھیو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میںاوبر کمپنی کے انٹر نیشنل افیئرز کے سربراہ میتھیو ڈیولن نے ملاقات کی اوراوبرکمپنی کی پنجاب میں سرمایہ کاری،کمپنی کو درپیش مسائل اور آئندہ کے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔کمپنی کے نیشنل افیئرز کے سربراہ نے بتایا کہ اوبرکمپنی پنجاب میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانا چاہتی ہے۔

پنجاب میں بس سروس اورایمبولینس سروس شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے ذریعے 5لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوبر کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے اوراوبر کمپنی کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں معاشی وکاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اوبر کمپنی کے نمائندوں کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام سے ملاقات کا اہتمام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کوفروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھانا ہماری حکمت عملی ہے اور اس حکمت عملی پر پوری طرح عمل کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اوبرکمپنی کے گلوبل بزنس ماڈل اور پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پریذینٹیشن تیارکرکے پیش کی جائے۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جہانزیب برانہ بھی اس موقع پرموجود تھے۔

متعلقہ عنوان :