موبائل فون پر ٹھگوں نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا، نوٹس کا مطالبہ

جمعہ 19 جولائی 2019 18:14

موبائل فون پر ٹھگوں نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا، نوٹس کا مطالبہ
چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) حکومت کی جانب سے ٹیکسز کی وصولی کے نظام کو فعال بنانے کے موقع پر موبائل فون پر ٹھگوں نے FBR کے افسر بن کر سادہ لوح عوام کے اکائونٹس کی تفصیلات کے ساتھ پن کوڈ معلوم کرکے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران چشتیاں کے سینئر نائب صدر حاجی خوشی محمد صراف ،جنرل سیکرٹری چوہدری نسیم صادق نے تاجروں ، دکانداروںو شہریوں سے کہا ہے کہ وہ موبائل فون پر کسی کو بھی اپنے بنک اکائونٹ،ایزی پیسہ اکائونٹ،جاز اکائونٹ وغیرہ کاپن کوڈ نہیں بتائیں اور موبائل فون ٹھگوں کی جانب سے موبائل فون نمبر بند ہوجاے تو وہ ہرگز پریشان نہ ہوں بلکہ موبائل فون کمپنی کے اکائونٹ ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنا نیا پن کوڈ لگا لیں۔

انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ موبائل فون کے ذریعے لوگوں کے اکائونٹس سے ڈکیتی مارنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس سلسلہ میں حکومت خصوصی سروس جاری کرے تاکہ تاجر اور عام شہری سائبر ڈکیتی سے محفوظ رہیں۔

متعلقہ عنوان :