Live Updates

پی آئی ٹی بی اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے مابین ٹیکنالوجی کے دو طرفہ تعاون و فروغ کا معاہدہ

جمعہ 19 جولائی 2019 18:02

پی آئی ٹی بی اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے مابین ٹیکنالوجی کے دو طرفہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2019ء) انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے درمیان گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی جس کے تحت دونوں ادارے ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور جدید سہولیات کوسرکاری اور نجی شعبے کیلئے فراہمی پر مل کر کام کریں گے۔


ایم او یو پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور ایم ڈی کے پی آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہباز نے دستخط کئے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی برائے سائنس و آئی ٹی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی رُو سے دونوں صوبوں کے عوام کو ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)


چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ای پروکیورمنٹ ودیگر منصوبے پنجاب میں بھی شروع کیے جائیں گے جبکہ پی آئی ٹی بی خیبرپختونخوا میں ای خدمت مرکز، ای سٹیمپنگ‘ای روزگار‘پلان 9‘ ایس ایم پورٹل وشکایت مینجمنٹ‘ ای فائلنگ و آفس آٹومیشن سسٹم‘ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر منصوبے شروع کرنے کیلئے کے پی آئی ٹی بورڈ کی معاونت کرے گا۔تقریب میں ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم بھٹی سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات