Live Updates

چوری کے پیسے کی تمام جائیدادیں ضبط کریں گے، عمران خان

بے نامی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کردیں، یہ پیسا احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں پرخرچ کریں گے، مغربی حکمرانوں کو بتاؤں گا، انسانیت کی مدد کرنی ہے تومنی لانڈرنگ کا پیسا چوری ہونے والے ممالک کوواپس کر یں۔ میانوالی میں تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جولائی 2019 18:10

چوری کے پیسے کی تمام جائیدادیں ضبط کریں گے، عمران خان
میانوالی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمرا ن نے کہا ہے کہ چوری کے پیسے کی تمام جائیدادیں ضبط کریں گے، بے نامی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کردیں، یہ پیسااحساس پروگرام کے ذریعے غریبوں پرخرچ کریں گے، مغربی حکمرانوں کو بتاؤں گا، انسانیت کی مدد کرنی ہے تومنی لانڈرنگ کا پیسا چوری ہونے والے ممالک کوواپس کر یں۔انہوں نے آج میانوالی میں میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میانوالی ایکسپریس چلائی۔

پہلا سال مشکل تھا، پیسے کی کمی تھی، مقروض ملک تھا، لیکن اب آسانیاں ہیں۔ پچھلی حکومتوں کے قرضوں کے سود دینے کیلئے ہم نے قرضے لیے۔ جیسے جیسے وسائل زیادہ ہوں گے، ہم وسائل عام آدمی پر لگائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ انگریز کے جانے کے بعد کسی نے ٹرین کی بہتری کیلئے توجہ نہیں دی۔ ایم ایل ون سے انقلاب آجائے گا۔کراچی سے لاہورسفر8گھنٹے میں ہوگا، عام آدمی کیلئے بڑی آسانی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی نے مجھے تب جتوایا جب کسی نے مجھے ووٹ نہیں دیے۔ میانوالی کا مغربی علاقہ، بنوں ، کرک، ڈی جی خان،راجن پورسب پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہماری حکومت ان علاقوں کو اوپر اٹھائے گی۔سکولوں میں ٹیچرز ہوں، ہسپتال ٹھیک کرنے ہیں۔ پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے۔ عیسیٰ خیل کے علاقے کے مسائل حل کرنے ہیں۔نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیں گے۔

جب میں شروع میں یہاں آتا تھا، توتھانہ کچہری، پٹواری کا مسئلہ تھا ، میں ان مسائل کو ٹھیک کردوں گا۔نمل یونیورسٹی پھیلتی جائے گی، بڑی ہوتی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ میں کرپشن کو ختم کرکے دکھاؤں گا۔میں نے کہتا تھا کہ لوٹا پیسا واپس دلاؤں گا۔آنے والے دنوں میں دیکھیں گے، بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنی شروع کردیں۔تمام چوری کی جائیدادیں ضبط کریں گے۔

احساس پروگرام شروع کیا ہے، یہ پیسا غریب طبقے پر خرچ کریں گے۔میں جہاں بھی مغربی ممالک کا دورہ کروں گا۔مغربی حکمرانوں کو بتاؤں گا، انسانیت کی مدد کرنی ہے تومنی لانڈرنگ کا پیسا واپس انہی ملکوں کو دیں۔اس موقع پر وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 20سال بعد ٹرین دی، آج میانوالی کو ماڑی ایکسپریس دوسری ٹرین دی۔ ہمارا ایک سال پورا ہونے کو ہے،2800پھاٹک ہے، 15سوکراسنگ پر کوئی آدمی موجود نہیں تھا۔

70.1فیصد آبادی ریلوے ٹریک کے اس طرف رہتی ہے یا دوسری رہتی ہے۔ ہمارے ان دس مہینوں میں تین حادثے ہوئے ہیں۔ان چوروں سے سڑک پل، نالی، گلی محلہ بناکر پیسے ضائع کردیے۔ان کو سی پیک کا پتا ہی نہیں، سی پیک اصل میں ایم ایل ون ہے۔ایم ایل ون سے اس علاقے میں انقلاب آجائے گا۔10ارب بچایا ہے، اورخسارہ بھی کم کیا ہے ۔ یہ غریب کی سواری ہے ۔ غریب لوگ دعا دیں گے۔اس ملک کو بدمعاشوں نے غلط تاثر دیا۔ ان کو کیا پتا شریف وزیراعلیٰ کیا ہے؟ میں نے راولپنڈی کو ایک یونیورسٹی دی۔اس شریف آدمی نے مجھے 15دن میں دوسری یونیورسٹی دی ہے۔اپنے وسائل میں رہتے ہوئے 36نئی ٹرینیں چلائی ہیں۔کرپٹ عناصر کو میانوالی جیل بھیجنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات